ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کے شہر تارتوس میں ہزاروں لوگوں نے آج بشار اسد کی حکومت کی حمایت میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حکومت کی حمایت میں نعرے لگائے اور شام کے داخلی امور میں غیرملکی مداخلت کے خاتمے کا مطالبہ کیا اور ملک کے قومی مفاد کے لیے اتحاد کو قائم رکھنےکی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اسی طرح مسلح دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لیے فوج کی بہادری اور فداکاری کی تعریف کی واضح رہے کہ شام میں گزشتہ مارچ سے گڑبڑ کا آغاز ہوا ہے اور مسلح دہشت گرد گروہ غیر ملکی آقاؤں کی مدد اور اشارے پر شام کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔............ /169
15 اگست 2011 - 19:30
News ID: 260044
شام کے عوام نے ایک بار پھر بشار اسد کی حکومت کی حمایت میں مظاہرہ کیا ہے۔